کابل

فتح کابل کی دوسری سالگرہ کے موقع پر امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

فتح کابل کی دوسری سالگرہ کے موقع پر امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

 

دوسال قبل 7 محرم الحرام بہ مطابق 15 اگست امارت اسلامیہ کے مجاہدین کے ہاتھوں 32 صوبوں کی فتوحات کے بعد کابل کی فتح ہوئی۔
کابل کی فتح کی دوسری سالگرہ پر ہم افغان مجاہد و مومن عوام کو مبارکباد دیتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ جہاد کی کامیابی اور اس فتح عظیم پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
جارحیت کے خلاف ہمارے مؤمن عوام کا بیس سالہ جہاد اور مکمل فتح وہ حقیقت ہے جو نہ صرف افغان عوام بلکہ پوری امت مسلمہ کو برتری، فتح اور سربلندی کا احساس بخشتا ہے اور اللہ کے نصرت پر ان کا یقین مزید مستحکم کرتا ہے۔
افغان عوام نے تاریخ کے دورانیے میں اپنے دین، وطن اور آزادی کی خاطر بڑی قربانیاں دی ہیں۔ ان قربانیوں کے نتیجے میں ایک خالص اور حقیقی اسلامی نظام کا قیام ہمارے عوام کی مقدس آرزو تھی جو الحمد للہ پوری ہوئی ہے۔
امارت اسلامیہ اپنے مجاہد عوام کے حقیقی نمائندہ نظام کے طورپر اللہ تعالی کی نصرت اور مجاہد قوم کی حمایت سے جہاد کا طویل اور صبر آزما سلسلسہ پایہ تکمیل تک پہنچانے اور حقیقی اسلامی نظام کے قیام کی راہ ہموار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
ابھی جب پورے ملک میں امن وامان قائم ہوگیا ہے پورا ملک واحد قیادت کی قلمرو میں کام کررہا ہے، اسلامی نظام حاکم ہے۔ ہر بات شریعت کے زاویہ نگاہ سے دیکھی اور واضح کی جاتی ہے۔یہ سب ہمارے مجاہد عوام کی قربانیوں کی نتیجہ اور ہمارے مجاہدین کی سرفروشی کا حاصل ہے۔
کابل کی فتح نے ایک بارپھر ثابت کردیا کہ کوئی بھی قوت قابل فخر افغان مجاہد ملت کو مہار کرکے اپنی بقا کی ضمانت حاصل نہیں کرسکتا۔
اس دن نے واضح کردیا کہ یہاں جارحیت پسندوں کی تمام کوششیں شکست میں بدلنے والی ہیں اور کوئی بھی جارح قوت طاقت اور تزویراتی کوششوں کے ذریعے افغانوں کے عزائم توڑ کر اپنا کٹھ پتلی نظام ان پر مسلط نہیں کرسکتی۔
امارت اسلامیہ کی قیادت اس بات کے لیے پرعزم ہے کہ جب تک زندگی اور امکانات موجود ہیں اسلامی شریعت کے فریم ورک کے اندر اپنی قوم کی خدمت کرے گی۔ ملک کی آبادی اور خوشحالی کے لیے کام کرے گی اور پھر کسی اور جارح کو اپنی سرزمین کی آزادی و استقلال کے لیے خطرہ بننے نہیں دے گی۔ ان شاء اللہ تعالی، وماذٰلک علی اللہ بعزیز

امارت اسلاميہ افغانستان
۲۸/۱/۱۴۴۵هـ
ــ 2023/15م