فتوحات، دشمن فرار،حکام سمیت 27 ہلاک، 13 گرفتار، غنائم

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ہلمند، ہرات، زابل اور دائی کنڈی صوبوں میں دشمن کے مراکز اور چوکیوں پر حملہ کیا۔ تفصیل کے مطابق صوبہ ہلمند ضلع گریشک کے نہرسراج کے علاقے یخچال کے مقام پر فاروق نامی فوجی مرکز پر مجاہدین نے حملہ کرکے اللہ تعالی کی نصرت سے اس پر قبضہ کرلیا۔ وہاں […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ہلمند، ہرات، زابل اور دائی کنڈی صوبوں میں دشمن کے مراکز اور چوکیوں پر حملہ کیا۔
تفصیل کے مطابق صوبہ ہلمند ضلع گریشک کے نہرسراج کے علاقے یخچال کے مقام پر فاروق نامی فوجی مرکز پر مجاہدین نے حملہ کرکے اللہ تعالی کی نصرت سے اس پر قبضہ کرلیا۔ وہاں تعینات تین کمانڈروں حبیب الرحمن کنڑی، عبیدی اور محمدبدخشانی سمیت 8 اہلکار ہلاک، 8 گرفتار اور گریشک و شورآب کے درمیانی لوئے ماندہ کے مقام پر مجاہدین نے فوجی کاروان کو نشانہ بنایا،جس میں دو ٹینک، ایک بڑی تباہ ہونے کے علاوہ 16 اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے اور مجاہدین نے دو نوں کاروائیوں میں ایک فوجی ٹینک، کافی مقدار میں ہلکے وبھاری ہتھیار اور فوجی سازوسامان سے بھری 4 گاڑیاں بھی تحویل میں لے لیا۔
دوسری جانب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب صوبہ ہرات ضلع ادرسکن کے کاروان گاہ نامی چوکی پر مجاہدین نے حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا۔ وہاں تعینات 4 اہلکار گرفتار، فوجی رینجر گاڑی اور کافی اسلحہ وغیرہ بھی مجاہدین نے غنیمت کرلی اور رات ہی کے وقت ضلع گلران کے پولیس ہیڈکوارٹر پر قبضہ کرلیا۔ وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 3 ہلاک، 8 زخمی، 2 ٹینک تباہ، اینٹلی جنس سروس ڈائریکٹر گرفتار اور کافی مقدار میں اسلحہ وغیرہ مجاہدین نے تحویل میں لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب صوبہ دائی کنڈی ضلع گیزآب کے مرکز، پولیس ہیڈکوارٹر، قدوس کے علاقے میں فوجی مرکز اور آس پاس 13 دفاعی چوکیوں پر قبضہ کرلیا۔ وہاں تعینات درجنوں اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے اور مجاہدین نے کافی مقدار میں اسلحہ وغیرہ بھی تحویل میں لے لیا۔
دریں اثنا صوبہ زابل ضلع شاہ جوئے کے حسن کاریز کے علاقے میں واقع فوجی یونٹ کو کٹھ پتلی فوجوں نے چھوڑ کر فرار ہوئے اور امریکی طیاروں کے ذریعے تمام فوجیوں کو نکال کر محفوظ جگہ لے گئے۔
واضح رہےکہ دو روز قبل مجاہدین نے مذکورہ کو موٹربم کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں یونٹ کی 8 برکیں تباہ ہونے کے علاوہ متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔