کابل

فلائی دبئی اور ایئر عربیہ کے بعد ترکش ایئرلائنز کا بھی کابل کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

فلائی دبئی اور ایئر عربیہ کے بعد ترکش ایئرلائنز کا بھی کابل کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

 

کابل(الامارہ) کابل میں ترکی کے سفیر جنک اونال نے وزیر ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن ملا حمید اللہ اخندزادہ سے ملاقات میں کہا کہ ترکش ایئرلائن کابل کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہے ۔ اس ملاقات میں دونوں فریقین نے دوطرفہ ٹرانسپورٹ اور ٹرانزٹ تعاون، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں ترک سفیر نے کہا کہ افغانستان میں مجموعی طور پر امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ہم افغانستان کے ساتھ فضائی اور زمینی نقل و حمل کے شعبے میں تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکی سے افغانستان کے لیے پروازوں میں اضافے سمیت ترکش ایئرلائن کابل کے لیے اپنی پروازیں شروع کرے گی۔