فوجی درندگی،مساجد منہدم، 3 زخمی، 45 گرفتار

کرائے کے قاتلوں اور کٹھ پتلی فوجوں نے کنڑ، بغلان اور بلخ صوبوں میں عوام کا جینا حرام کردیا۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کےروز شام کے وقت صوبہ کنڑ ضلع سرکانو کے منوکنڈاو کے علاقے میں وحشی فوجوں نے عوام کے گھروں کو توپوں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں ایک عمررسیدہ شخص زخمی ہونے […]

کرائے کے قاتلوں اور کٹھ پتلی فوجوں نے کنڑ، بغلان اور بلخ صوبوں میں عوام کا جینا حرام کردیا۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کےروز شام کے وقت صوبہ کنڑ ضلع سرکانو کے منوکنڈاو کے علاقے میں وحشی فوجوں نے عوام کے گھروں کو توپوں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں ایک عمررسیدہ شخص زخمی ہونے کے علاوہ متعدد جانور بھی ہلا ک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پیر کےروز صوبہ بغلان ضلع دوشی کے ظہرابی کے علاقے میں ملانصرو نامی گاؤں کی مسجد پر بمباری کی،جس کے نتیجے میں مکمل منہدم ہوااور ضلع پل خمری کے خواجہ الوان گاؤں پر کرائے کے قاتلوں نے چھاپہ مار کر وحشت وبربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام پر تشددکیا، لوٹ مار کی اور 45 افراد کو حراست میں لیا۔

دوسری جانب منگل کے روز مغرب کے وقت صوبہ بلخ ضلع چاربولک کے آقچہ کے علاقے پر کرائے کے قاتلوں کے ہیلی کاپٹروں نے شدید بمباری کی،جس میں ایک مسجد منہدم ہونے کے علاوہ 2 شہری بھی زخمی ہوئے۔