فوجی فضائی و زمینی حملے، بچوں خواتین سمیت 13 شہید زخمی

کٹھ پتلی فوجوں نے لوگر، ننگرہار، قندوز اور لغمان صوبوں میں ‌ فضائی اور زمینی حملوں کا نشانہ بنایا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز دوپہر کے وقت صوبہ لوگر ضلع محمدآغہ کے زرغون شہر کے علاقے پر وحشی انتظامیہ کی فضائیہ کی بمباری سے عارف کا مکان تباہ اور وہ زخمی ہوئے۔ دوسری […]

کٹھ پتلی فوجوں نے لوگر، ننگرہار، قندوز اور لغمان صوبوں میں ‌ فضائی اور زمینی حملوں کا نشانہ بنایا۔
آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز دوپہر کے وقت صوبہ لوگر ضلع محمدآغہ کے زرغون شہر کے علاقے پر وحشی انتظامیہ کی فضائیہ کی بمباری سے عارف کا مکان تباہ اور وہ زخمی ہوئے۔
دوسری جانب بدھ کے روز مغرب کے وقت صوبہ ننگرہار ضلع سپین غر کے کمر بازار کے علاقے کو کٹھ پتلی فوجوں نے توپوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 بچے شہید جبکہ 2 زخمی ہوئے۔
اسی طرح پیر اور منگل کی درمیانی شب صوبہ قندوز ضلع گل تپہ کے زنجیر کے علاقے کو ٹھ پتلی فوجوں نے توپوں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوئے۔
نیز پیر کےروز صوبہ لغمان ضلع علینگار کے نلیار کے علاقے کو کٹھ پتلی فوجوں نے اسی نوعیت حملے کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں ایک نوجوان پہلے زخمی اور بعد میں شہید ہوا۔
اناللہ وانآ الیہ راجعون