فوجی وحشت،بوڑھے وبچوں سمیت6 شہید، 4 زخمی

کٹھ پتلی فوجوں نے معمول کے مطابق ننگرہار اور کنڑ صوبوں میں سویلین آبادی کو بھاری ہتھیاروں کا نشانہ بنایا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق اتوار کےروز دوپہر کے وقت صوبہ ننگرہار ضلع شیرزاد کے گدی خیل کے علاقے کو کٹھ پتلی فوجوں نے مارٹرگولوں کا  نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 […]

کٹھ پتلی فوجوں نے معمول کے مطابق ننگرہار اور کنڑ صوبوں میں سویلین آبادی کو بھاری ہتھیاروں کا نشانہ بنایا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اتوار کےروز دوپہر کے وقت صوبہ ننگرہار ضلع شیرزاد کے گدی خیل کے علاقے کو کٹھ پتلی فوجوں نے مارٹرگولوں کا  نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 بچے شہید اور 2 خواتین زخمی ہوئے اور سنیچر کےروز مغرب کے وقت گندمک کے علاقے میں وحشی درندوں نے ایک بوڑھے شخص کو نہایت درندگی سے شہید کردیا۔

دوسری جانب سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب صوبہ کنڑ ضلع سرکانو کے باروگی کے علاقے کو نیویارک اور واشنگٹن کے محافظوں نے توپوں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں 2 شہری زخمی ہوئے۔

اناللہ وانآ الیہ راجعون