فوجی وحشت، مسجد، مدرسہ، اسکول تباہ، 7 شہید زخمی

نیویارک اور واشنگٹن کے محافظوں نے کاپیسا، بدخشان، قندوز، جوزجان اور بلخ صوبوں میں نہتے عوام ، مساجد، مدارس، اسکول، دکانوں وغیرہ کو نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ کاپیسا ضلع نجرآب میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب رات گئے وحشی کمانڈو نے عوام کے گھروں پر چھاپہ مارا،جس کے نتیجے میں دو مکانات، […]

نیویارک اور واشنگٹن کے محافظوں نے کاپیسا، بدخشان، قندوز، جوزجان اور بلخ صوبوں میں نہتے عوام ، مساجد، مدارس، اسکول، دکانوں وغیرہ کو نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق صوبہ کاپیسا ضلع نجرآب میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب رات گئے وحشی کمانڈو نے عوام کے گھروں پر چھاپہ مارا،جس کے نتیجے میں دو مکانات، ایک مدرسہ اور ایک مسجد کو مکمل طور پر بموں سے تباہ کردیا،جبکہ فوجی مارٹر گولوں سے دو افراد شہید اور دو بھائی زخمی ہوئے۔
دوسری جانب سنیچر کے روز دوپہر کے وقت صوبہ بدخشان ضلع ارگو کے مرکز پر کابل انتظامیہ کی فضائیہ نے شدید انتقامی بمباری کرکے تباہ کردیا۔
واضح رہےکہ مجاہدین نے مرکز پر کچھ عرصہ قبل قبضہ کیا تھا۔
دریں اثنا صوبہ قندوز کے صدر مقام قندوز شہر کے چلہ مزار اور آس پاس علاقوں کو دشمن نے توپوں کا نشانہ بنایا،جس سے عوام کو نقصان پہنچا،جبکہ غلتان کے علاقے پر فضائیہ نے ایک اسکول کو نشانہ بناکر اسے مکمل طور پر تباہ کردیا۔
اسی طرح رات ہی کے وقت صوبہ جوزجان کے صدر مقام شبرغان شہر میں دوستم کے وحشی درندوں نے ایک مسجد داخل ہوکر صوبہ سرپل ضلع کوہستانات کے رہائشی عالم دین مفتی رفیع اللہ کو شہید کردیا۔
نیز جمعہ کے روز صوبہ بلخ ضلع چمتال کے قلعہ رزاق کے علاقے پر وحشی فضائیہ نے شدید بمباری کی، جس سے ایک مکان تباہ،ایک 5 سالہ بچہ شہید جبہ ایک زخمی ہوا۔
اناللہ وانآ الیہ راجعون