فوجی و ضلعی مراکز فتح، 42 ہلاک، 803 سرنڈر، کافی غنائم

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے نورستان، کنڑ، بلخ، قندوز، پکتیکااور کاپیسا صوبوں میں دشمن کے مراکز پر حملہ کیا، جبکہ کنڑ،میدان، بغلان، بدخشان، کاپیسا، پکتیا اور ننگرہار صوبوں میں کابل انتظامیہ کے 803سیکورٹی اہلکاروں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ تفصیل کے مطابق بغلان صوبہ نورستان ضلع برگمٹال کے مرکز، پولیس ہیڈکوارٹر، تین فوجی […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے نورستان، کنڑ، بلخ، قندوز، پکتیکااور کاپیسا صوبوں میں دشمن کے مراکز پر حملہ کیا، جبکہ کنڑ،میدان، بغلان، بدخشان، کاپیسا، پکتیا اور ننگرہار صوبوں میں کابل انتظامیہ کے 803سیکورٹی اہلکاروں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
تفصیل کے مطابق
بغلان
صوبہ نورستان ضلع برگمٹال کے مرکز، پولیس ہیڈکوارٹر، تین فوجی مراکز اور تمام چوکیوں پر منگل کے روز علی الصبح مجاہدین نے اللہ تعالی کی نصرت سے قبضہ کرلیا۔ وہاں تعینات اہلکار فرار، گرفتار اور سرنڈر ہونے کے علاوہ مجاہدین نے کافی مقدار میں ہلکے و بھاری ہتھیار اور فوجی سازوسامان بھی تحویل میں لے لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنڑ
صوبہ کنڑ ضلع ناڑی کے مرکز سمیت تمام سرکاری سول و فوجی تنصیبات پر مجاہدین نے پیر کےروز قبضہ کرتے ہوئے ، وہاں تعینات ضلعی سربراہ گل زمان سمیت 100 سے زائد فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیے، اس کے علاوہ 100 عدد فوجی ٹینک و گاڑیاں اور سینکڑوں عدد ہلکے وبھاری ہتھیار بھی مجاہدین کے حوالے کردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلخ
صوبہ بلخ کے صدر مقام مزارشریف شہر میں واقع بلخ ایئرپورٹ پر مجاہدین نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب میزائل داغے، جو اہداف پر گریں، جس کے نتیجے میں عمارتوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ دو آفسروں کی ہلاکت اور ایک زخمی ہونے کی اطلاع ملی۔
دریں اثناء ضلع کلدار کے جوئےجدید کے علاقے میں مجاہدین نے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک، 13 زخمی، دیگر فرار اور مجاہدین نے کافی مقدار میں ہلکے وبھاری ہتھیار بھی تحویل میں لے لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قندوز
صوبہ قندوز کے صدر مقام قندوز شہر کے چلہ مزار، ابراہیم خیل، خان آباد بند اور متینک چوک کے علاقوں میں کمانڈو نے مجاہدین پر کئی اطراف سے حملہ کیا،جنہیں شدید مزاحمت کا سامنا ہوااور دو روز تک شدید لڑائی جاری رہی، جس کے نتیجے میں 10 بکتربند ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 16 کمانڈو ہلاک، 23 زخمی ہوئے اور مجاہدین نے ایک ٹینک بھی تحویل میں لے لیا۔
واضح رہے کہ غاصب امریکی افواج کے ڈرون حملے میں 4 مجاہدین بھی شہید ہوئے۔ تقبلہم اللہ تعالی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پکتیکا
صوبہ پکتیکا کے صدر مقام شرنہ شہر کے مسواس کے علاقے غزنی پکتیکا ہائی وے پر مجاہدین نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب وسیع حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 3 ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 12 فوجی ہلاک، 5 زخمی ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کاپیسا
صوبہ کاپیسا ضلع نجرآب کے درہ پڑخچا کے علاقے میں مجاہدین کے آپریشن کے دوران 6 فوجی ہلاک، 5 زخمی اور 4 گرفتار ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دعوت
کمیشن برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ کے عہدیداروں کی دعوت کے سلسلے میں میدان، بغلان، بدخشان، کاپیسا، پکتیا اور ننگرہار صوبوں میں کابل انتظامیہ کے 703سیکورٹی اہلکاروں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
صوبہ میدان میں 44، صوبہ بغلان میں 34، صوبہ بدخشان میں 35،صوبہ کاپیسا میں 35، صوبہ پکتیا میں 563 اور صوبہ ننگرہار میں 6 فوجی مجاہدین سے آملے۔