کابل

قشقری میں خام تیل کے لیے نئے ذخائر کی تعمیرکا کام تیزی سے جاری

قشقری میں خام تیل کے لیے نئے ذخائر کی تعمیرکا کام تیزی سے جاری

کابل(الامارہ)
دریائے آمو کے آئل فیلڈ کے قشقری علاقے میں خام تیل ذخیرہ کرنے کے لیے 7400 کیوبک میٹر کی گنجائش کے نئے ذخائر کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ۔
اس حوالے سے وزارت کا ترجمان ہمایوں افغان کا کہنا ہے کہ دریائے آمو کے آئل فیلڈ میں تیل کے متعدد کنوؤں کے کھودنے کے بعد تیل کی یومیہ استخراج کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوتے ہوئے موجودہ ذخائر تیل کے لیے کافی نہیں تھے، اس لیے 7400 کیوبک میٹر کی گنجائش والے تین نئے ذخائر کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کے ذریعے کنوؤں سے نکالے جانے والے تیل کو ابتدائی ریفائننگ کے بعد تین دن تک ان ذخائر میں تلچھٹ کے لیے رکھا جائے گا اور پھر خام تیل کو ریفائننگ کے مقصد سے منتقل کرنے کے لیے تیار کیا جائے گا۔
ان کے مطابق مذکورہ ذخائر کی تعمیر سے قبل تیل کے ٹرکوں کو لوڈ کرنے میں کافی مسائل تھے، نئے ذخائر کی تعمیر سے یہ مسائل حل ہو جائیں گے اور آئل ٹرکوں کے لیے سہولیات پیدا ہوں گی۔
واضح رہے کہ ان ذخائر کی تعمیر کے دوران علاقے کے درجنوں لوگوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے ، جن کی تعمیری کام مستقبل قریب میں مکمل کر لیا جائے گا۔