کابل

قطر میں امارت اسلامیہ افغانستان کے سیاسی دفتر کے سربراہ سے جاپان کے سفیر کی ملاقات

قطر میں امارت اسلامیہ افغانستان کے سیاسی دفتر کے سربراہ سے جاپان کے سفیر کی ملاقات

 

کابل( الامارہ ) قطر میں امارت اسلامیہ افغانستان کے سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے دوحہ میں افغانستان کے لیے جاپانی سفیر Takayoshi Kurumaya سے ملاقات کی۔
سہیل شاہین نے کہا کہ اس ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال، انسانی امداد، منشیات کے عادی افراد کے علاج، کسانوں کے لیے پوست کی کاشت کے متبادل منصوبے اور دیگر موضوعات پر بات تبادلہ خیال ہوا۔