قندھار

قطر کے اہم وفد کی افغان وزیراعظم سے اہم ملاقات

قطر کے اہم وفد کی افغان وزیراعظم سے اہم ملاقات

 

قطر کے وزیر خارجہ جناب محمد بن عبدالرحمن الثانی اور قطر انٹیلی جنس کے سربراہ عبداللہ الخلیفی اور ان کے وفد نے آج امارت اسلامیہ کے وزیر اعظم الحاج ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات صوبہ قندھار میں ہوئی جس میں قطر نے افغانستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے، اعتماد بڑھانے اور تعلیمی، صحت اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کا یقین دلایا۔

امارت اسلامیہ کے وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے ماضی کی طرح اب بھی قطر کی جانب سے افغانستان کے ساتھ تعاون اور خلوص پر ان کا شکریہ ادا کیا اور افغان عوام اور نظام کے ساتھ قطر کے مزید اس طرح کے تعاون پر زور دیا۔

اس ملاقات میں قطر کے معزز مہمان کے پرخلوص پیغام کو سراہا گیا اور توقع ظاہر کی گئی کہ وہ عالمی برادری اور افغانستان کے درمیان اعتماد کو مضبوط کرنے میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کریں گے۔