قندوز

قندوز پاسپورٹ انتظامیہ نے 168 ملین افغانی ریونیو اکٹھا کیا ہے

قندوز پاسپورٹ انتظامیہ نے 168 ملین افغانی ریونیو اکٹھا کیا ہے

کابل(بی این اے )
قندوز پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کے حکام نے 27 ہزار پاسپورٹوں کےاجراء سے 168 ملین افغانی ریونیو اکٹھا کرکے سرکاری خزانے کے حوالے کر دیا ہے ۔
مذکورہ صوبے کے پاسپورٹ مینیجر محمد حنیف حمید نے باختر نیوز کے رپورٹر کو بتایا کہ انتظامیہ نے گزشتہ ایک سال کے دوران مذکورہ صوبے کے رہائشیوں میں 27 ہزار پاسپورٹوں کےاجراء سے 168 ملین افغانی ریونیو حاصل کی ہے۔
محمد حنیف حمید نے یقین دلایا کہ پاسپورٹ کے درخواست گزاروں کو مذکورہ صوبے میں باقاعدہ اور منصفانہ طریقے سے خدمات فراہم اور متعلقہ طریقہ کار کے مطابق ان کا کام تیزی سے مکمل کیا جاتاہے۔