قندھار

قندھار؛ وطن اسپورٹس جمنازیم میں فٹسال مقابلے اختتام پذیر

قندھار؛ وطن اسپورٹس جمنازیم میں فٹسال مقابلے اختتام پذیر

کابل(الامارہ)
صوبہ قندھار کے فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس اتھارٹی کی جانب سے وطن اسپورٹس جمنازیم میں24 ٹیموں کے درمیان ہونے والے فٹسال مقابلے مہتاب ٹیم کی چیمپئن شپ جیتنے سےاختتام پذیر ہوگئے ۔
ان مقابلوں کا فائنل مہتاب اور سعادت ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس کے نتیجے میں مہتاب ٹیم نے اپنی حریف ٹیم کو 4-3 گول کے فرق سے ہرا کر چیمپئن شپ جیت لی۔
واضح رہے کہ آخر میں بہترین ٹیموں اور کھلاڑیوں کو سپورٹس حکام کی جانب سے کپ، میڈلز، تعریفی اسناد اور تیار کردہ تحائف بھی دیے گئے۔