قندھار

قندھار کے دو اضلاع معروف اور ارغستان کے درمیان 75 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا کام جاری

قندھار کے دو اضلاع معروف اور ارغستان کے درمیان 75 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا کام جاری

قندھار: چند ماہ قبل عزت مآب امیر المومنین شیخ حفظہ اللہ کی خصوصی ہدایات پر اور وزارت تعمیرات عامہ کے مالی خرچ سے قندھار کے اضلاع معروف اور ارغستان کے درمیان 75 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تھا۔ تعمیر کا عمل بہت تیزی سے جاری ہے۔ معروف ضلع کے گورنر ملا مرزا محمد عرف حاجی خالد کہتے ہیں؛ اس سڑک کی تعمیر کا آغاز معروف ضلع سے ہوا۔ اب تک 20 کلو میٹر سڑک بنیادی طور پر بن چکی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ بقیہ سڑک کی کٹنگ اور لیول مکمل ہوچکی ہے۔ اس کی تعمیر سے معروف اور ارغستان اضلاع کے مکینوں کو بہت سی سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کٹنگ اور لیول کے بعد بنیادی طور پر تعمیر کاکام شروع کیا جائے گا۔