قندہار اور ہلمند،تین فوجی مراکز و چوکی فتح، 29 ہلاک،6 ٹینک تباہ، کافی اسلحہ غنیمت

عمری آپریشن کے سلسلے میں قندہار اور ہلمند صوبوں میں فوجی مراکز اور چوکی پر حملے ہوئے۔ تفصیل کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب صوبہ قندہار ضلع میوند کے بندتیمور کے علاقے بیبانک کے مقام پر مجاہدین نے جنگجوؤں کی چوکی پر شدید حملہ کیا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے […]

عمری آپریشن کے سلسلے میں قندہار اور ہلمند صوبوں میں فوجی مراکز اور چوکی پر حملے ہوئے۔

تفصیل کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب صوبہ قندہار ضلع میوند کے بندتیمور کے علاقے بیبانک کے مقام پر مجاہدین نے جنگجوؤں کی چوکی پر شدید حملہ کیا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے چوکی فتح اور وہاں تعینات 10 جنگجو ہلاک جبکہ دیگر فرار اور ایک فوجی ٹینک تباہ ہوا، اس کے علاوہ مجاہدین نے 2 ہیوی مشین گنیں، 6 کلاشنکوفیں، ایک راکٹ لانچر اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔

ذرائع کے مطابق دشمن کے جوابی فائرنگ سے تین مجاہدین بھی شہید ہوئے۔ تقبلہم اللہ

دوسری جانب سنیچر کے  روز صبح کے وقت گرماوک کاریز کے علاقے میں بم دھماکوں سے دو فوجی ٹینک تباہ اور ان میں سوار اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

صوبہ ہلمند سے آمدہ اطلاعات کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے ضلع مارجہ کے زقوم چاراہی کے علاقے میں واقع پولیس اور فوجیوں کے تین مراکز پر وسیع حملہ کیا، جو رات ڈیڑھ بجے تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے تینوں مراکز فتح اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 19 ہلاک جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے اور مجاہدین نے  ایک ہیوی مشین گن، چار امریکی گنیں، ایک وائرلیس سیٹ اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔

اسی طرح تازہ دم اہلکاروں کو مجاہدین کی کمین گاہ کا سامنا ہوا، جس کے نتیجے میں دو فوجی ٹینک راکٹ لگنے سے تباہ اوران میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

واضح رہےکہ لڑائی کے دوران دو مجاہدین بھی شہید ہوئے۔ تقبلہمااللہ

دوسری جانب اتوار کے روز علی الصبح ضلع سنگین کے لیوا دشت کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک    و زخمی ہوئے۔