قندہار میں امریکی غاصبوں کی جانب سے بلا اشتعال بمباری کے بابت ترجمان کا ردعمل

دوحہ معاہدہ کی بار بار خلاف ورزیوں کے سلسلے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ قندہار ضلع پنجوائی کے ریگو، ضلع خاکریز کے ٹانگڑی درہ اور ضلع ارغستان کے بال ژڑی کے علاقوں  میں امریکی غاصبوں نے ان مجاہدین پر بمباری کی، جو سفرکی حالت میں اور یا اپنے مراکز میں مقیم تھے۔ ان مظالم […]

دوحہ معاہدہ کی بار بار خلاف ورزیوں کے سلسلے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ قندہار ضلع پنجوائی کے ریگو، ضلع خاکریز کے ٹانگڑی درہ اور ضلع ارغستان کے بال ژڑی کے علاقوں  میں امریکی غاصبوں نے ان مجاہدین پر بمباری کی، جو سفرکی حالت میں اور یا اپنے مراکز میں مقیم تھے۔

ان مظالم کی وجہ سے چند مجاہدین شہید اور زخمی ہوئے۔

امریکی غاصبوں کی جانب سے ایسے مظالم اور بمباریوں کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ دوحہ معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے، جو کسی بھی طرح سے جائز نہیں ہوسکتا۔

امارت اسلامیہ ایک بار پھر امریکی فریق کو بتلاتی ہے کہ اگر اس طرح جان بوجھ کر اور معاہدے کے خلاف بمباریوں کو  جاری رکھیں، تو امارت اسلامیہ  کو  بھی اپنے افراد اور عوام سے دفاع کا حاصل ہے اور بیرونی افواج کے خلاف ایسی بھی کاروائی کریں گے۔

اس صورت میں خطرناک نتائج کی ذمہ داری امریکی غاصبوں پر ہوگی۔

قاری محمد یوسف احمدی ترجمان امارت اسلامیہ

03 شعبان المعظم 1442 ھ ق

27 حوت 1399 ھ ش

17 مارچ 2021 ء