لغمان اوربغلان،گاڑی و اسلحہ سمیت 16 اہلکار سرنڈر

کمیشن برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ کے کارکنوں کی جدوجہد کے نتیجے میں بغلان اور لغمان صوبوں میں 16 اہلکاروں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق صوبہ بغلان کےصدرمقام مہترلام شہرکےکرنج آبادکےعلاقے میں واقع چوکی میں تعینات 9 جنگجوؤں نے پیر اور منگل کی درمیانی شب عشاء کے وقت […]

کمیشن برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ کے کارکنوں کی جدوجہد کے نتیجے میں بغلان اور لغمان صوبوں میں 16 اہلکاروں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق صوبہ بغلان کےصدرمقام مہترلام شہرکےکرنج آبادکےعلاقے میں واقع چوکی میں تعینات 9 جنگجوؤں نے پیر اور منگل کی درمیانی شب عشاء کے وقت مجاہدین  کےسامنےہتھیار ڈال دیے،جنہوں نے ایک گاڑی،ایک ہیوی مشین گن،ایک راکٹ،8کلاشنکوفیں وغیرہ بھی مجاہدین کےحوالے کردیا۔

دوسری جانب پیر کےروز صوبہ بغلان ضلع پل خمریی کے رہائشی 7 سیکورٹی اہلکاروں نے مجاہدین کی دعوت کو لبیک کہہ کر مخالفت سے دستبردار ہوئے،جن میں سیدالرحمن ولد امیرمحمد، سربازخان ولد محمدہاشم، محمد بشیر ولد محمدگل، محمداللہ ولد رازمحمد، محمدنسیم ولد محمدصدیق، زکریا ولد تازہ میر اور شائستہ خان ولد محمدگل شامل ہیں۔