لغمان

لغمان محکمہ پاسپورٹ نے ایک سال میں 116 ملین سے زائد افغانی ریونیو حاصل کیا

لغمان محکمہ پاسپورٹ نے ایک سال میں 116 ملین سے زائد افغانی ریونیو حاصل کیا

کابل(بی این اے )
لغمان پاسپورٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران انہوں نے 116ملین افغانی ریونیو اکٹھا کیا ہے۔
لغمان کے پاسپورٹ کمانڈر قاری ثمر گل حنفی نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران مذکورہ اتھارٹی نے 20,685 پاسپورٹوں کے اجراء سے 116ملین افغانی ریونیو اکٹھا کرکے سرکاری خزانے کے حوالے کر دیا ہے۔
حکام نے یقین دلایا کہ وہ مذکورہ صوبے میں پاسپورٹ کے درخواست گزاروں کو باقاعدہ اور منصفانہ خدمات فراہم اور لوگوں کی درخواستوں کا بروقت جواب دے رہے ہیں۔