لغمان

لغمان میں 36 ٹیموں کے درمیان رمضان کپ والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز

لغمان میں 36 ٹیموں کے درمیان رمضان کپ والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز

 

کابل ( الامارہ ) صوبہ لغمان کے مرکز مہترلام میں ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس اور والی بال فیڈریشن کے اشتراک سے 36 ٹیموں کے درمیان رمضان کپ کے مقابلے شروع ہو گئے ہیں۔

15 روز تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کا پہلا میچ امن ارمان ریڈیو اور ڈنڈرو گاؤں کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس کے نتیجے میں امن ارمان ریڈیو نے اپنی حریف ٹیم کو 0-2 سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔

یاد رہے کہ ان مقابلوں کا مقصد بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب، کھلاڑیوں کے درمیان ہم آہنگی، منشیات کا خاتمہ اور نوجوانوں کو صحت مند تفریح فراہم کرنا ہے۔