کابل

لیبیا میں طوفان اور شدید بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے حوالے سے امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کی طرف سے تعزیتی پیغام

لیبیا میں طوفان اور شدید بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے حوالے سے امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کی طرف سے تعزیتی پیغام

کابل(بی این اے )
امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کو انتہائی افسوس کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی ہے کہ لیبیا میں طوفان اور شدید بارشوں کے باعث ہزاروں افراد جاں بحق، زخمی اور لاپتہ ہوچکے ہیں۔
امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ اس المناک واقعہ پر لیبیا کی حکومت اور متاثرین کے ساتھ دلی تعزیت پیش کرتی ہے اور بارگاہ خداوندی سے اس المناک سانحے کے شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور پسماندگان کےلئے تحمل اور صبر کے لئے دعاگو ہیں۔
ان مشکل لمحات میں امارت اسلامیہ افغانستان اس امید کا اظہار کرتی ہے کہ لیبیاکی حکومت اور عوام کی مشترکہ کوششوں، علاقائی اور بین الاقوامی ہم آہنگی اور یکجہتی سے ان مسائل پر قابو پانے اور متاثرین کی حالت زار کی بحالی اور بہتری کے لیے وہ جلد از جلد کام کریں گے۔