کابل

محرم الحرام میں خصوصی سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے امارت اسلامیہ افغانستان کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کا پیغام

محرم الحرام میں خصوصی سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے امارت اسلامیہ افغانستان کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کا پیغام

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم
میں اللہ تعالیٰ کی خصوصی نصرت و مدد سے محرم الحرام کے پہلے 10 دنوں کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دینے اور اس پر عمل درآمد کرنے پر تمام مجاہدین، سیکیورٹی عملہ اور دفاعی افواج کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جنہوں نے مرکز اور صوبوں میں بہتر سکیورٹی انجام دے کر اہل وطن کا تحفظ ممکن بنایا۔
اللہ تعالی ان سب کی کاوشوں اور خدمات کو قبول فرمائیں۔ اپنے اہل وطن کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرکے سکیورٹی اہل کاروں کے ساتھ بھر پور تعاون کیا۔
امارت اسلامیہ کی حاکمیت کے بعد ملک بھر میں امن و امان یقینی بنایا گیا، محرم الحرام کے مراسم پر امن طریقے سے سر انجام دینا اس کی دلیل ہے۔ اس سے ان حلقوں کے وہ تمام پروپیگنڈے غلط ثابت ہوئے جو اپنے مذموم مقاصد کے لیے افغانستان کو غیر محفوظ قرار دیتے اور ہماری سیکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں کو مشکوک بناتے ہیں۔
اسی طرح شریعت اسلامی کی ہدایات کے مطابق وطن عزیز کے تمام شہریوں کے انفرادی، سماجی اور مذہبی حقوق محفوظ ہیں۔ اس سلامتی اور استحکام کے قیام کی وجہ سے افغانوں کو اسلامی نظام کے سائے میں اپنے ملک کی تعمیر اور ترقی کی جانب قدم اٹھانے کا موقع ملے گا۔
بین الاقوامی برادری، خطے اور ہمسایہ ممالک کو بھی افغانستان میں امن و امان اور سیکیورٹی کی بہتر صورت حال کو سراہنا اور شر پسند عناصر کو اپنی سرحدوں سے افغانستان میں داخل ہونے سے روکنا چاہیے۔ امارت اسلامیہ اپنے جنگ زدہ عوام کی خوشحالی اور دنیا کے ساتھ مثبت تعلقات چاہتی ہے۔

الحاج ملا محمد حسن اخند:

رئیس الوزرا امارت اسلامیہ افغانستان
۱۰/۱/۱۴۴۵ھ ق۔
۶/۵/۱۴۰۲ھ ش – 28/7/2023م