کابل

مختلف شعبوں میں کل 775 قومی معیارات قائم کئے گئے ہیں۔ قومی اسٹینڈرڈ ادارہ

مختلف شعبوں میں کل 775 قومی معیارات قائم کئے گئے ہیں۔ قومی اسٹینڈرڈ ادارہ

سالانہ کارکردگی رپورٹ

کابل : الامارہ اردو:
قومی اسٹینڈرڈ ادارے کے حکام نے گورنمنٹ میڈیا سینٹر میں حکومت کے احتساب پروگرام کے تحت اپنے ادارے کی ایک سالہ سرگرمیوں اور کامیابیوں کے بارے میں قوم کے سامنے رپورت پیش کر دی۔
قومی اسٹینڈرڈ ادارے کے حکام نے کہا کہ ملک میں معیارات کے کلچر کی ترقی اور توسیع کے لیے بنیادی کام کیے گئے ہیں، جس کے مطابق اب تک مختلف شعبوں میں مجموعی طور پر 775 قومی معیارات قائم شائع کیے گئے ہیں۔
ان کے مطابق اسٹینڈرڈ قومی ادارہ اس وقت عالمی سطح پر قائم مختلف اسٹینڈرڈ تنظیموں کا رکن ہے جن میں بین الاقوامی معیار کی تنظیمیں جیسا کہ بین الاقوامی الیکٹرانکس کمیشن (IEC)، بین الاقوامی لیبارٹری ایکریڈیٹیشن کمیشن (ILAC)، اسٹینڈرڈز اینڈ میٹرولوجی انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک کنٹریز (SMIIC)، جنوبی ایشیا علاقائی اسٹینڈرڈ تنظیم (SARSO) اور بین الاقوامی اسٹینڈرڈ تنظیم (ISO) شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ سال کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی معیاری تنظیموں اور دوسرے ممالک کے معیاری اداروں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے اور تجارتی مسائل کو حل کرنے کے لیے متعدد ممالک کا دورہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے اسٹینڈرڈ اینڈ میٹرولوجی آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز (SMIIC) کے جنرل اجلاس اور چین کی میزبانی میں بین الاقوامی اور علاقائی معیار سازی کانفرنس میں شرکت کی۔
ان کے مطابق گزشتہ سال کے دوران اسلام قلعہ، تور غونڈی، فراہ، نمروز، قندھار، جلال آباد، شیرخان، حیرتان اور آقینا بندرگاہوں سے ناقص معیار کے تیل کے 2000 سے زائد ٹینکرز کو مسترد کرکے متعلقہ ممالک کو واپس کر دیا تھا۔
علاوہ ازیں مرکز، اسلام قلعہ، حیرتاں اور جلال آباد بندرگاہوں میں تعمیراتی مواد کی لیبارٹریز فعال ہیں، جو مسلسل تعمیراتی سامان کے معیار کا جائزہ لینے کے لئے کارآمد ہیں۔
حکام کے مطابق الیکٹرانک آلات، ٹیکسٹائل اور کارپٹ لیبارٹریز میں 250 سے زائد تحقیقی ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ مینجمنٹ سسٹمز اور مصنوعات کے لیے کوالٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنا، قومی معیارات کو فروغ دینے، بین الاقوامی معیار کی تنظیم کے جنرل اجلاس میں شرکت، کوئلے کی لیبارٹری کو فعال کرنا، بندرگاہوں میں ٹیکسٹائل، تعمیراتی مواد، قالین اور بجلی کے لیے لیبارٹریوں کا قیام اور میٹرولوجی لیبارٹری کی خدمات کا دوبارہ آغاز قومی اسٹینڈرڈ ادارے کے اہم منصوبے ہیں