کابل

مضبوط علمی و صوفی شخصیت خلیفہ عبدالواحد نقشبندی کی وفات سے متعلق امارت اسلامیہ افغانستان کا اعلامیہ

مضبوط علمی و صوفی شخصیت خلیفہ عبدالواحد نقشبندی کی وفات سے متعلق امارت اسلامیہ افغانستان کا اعلامیہ

 

نہایت افسوس کے ساتھ یہ خبر ملی ہے کہ ملک کی مضبوط علمی اور صوفی شخصیت الحاج خلیفہ عبدالواحد نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کا انتقال ہوگیا ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان موصوف کی وفات کو افغانستان کے علمی و صوفی معاشرے کےلیے ایک عظیم اور ناقابل تلافی نقصان سمجھتی ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ خلیفہ صاحب مرحوم کی تمام علمی و دعوتی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے۔ مرحوم کو جنت الفردوس، ان کے اہل خانہ، شاگردوں اور متوسلین کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے اور افغانستان کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے۔ آمین

امارت اسلامیہ افغانستان
۱۹/١٤٤٤/١٠ ه.ق
١٤٠۲/۰۲/۱۹ ه.ش
۰٩/٠٥/٢۰۲۳ میلادی