مظاہرین پر فائرنگ، مدرسے پر چھاپہ،5شہید، 10 گرفتار

کٹھ پتلی فوجوں اور کمانڈوز نے غزنی،  اور کاپیسا صوبوں میں مظاہرین اور شہری آبادی پر فائرنگ کی، جبکہ صوبہ خوست میں مدرسے پر چھاپہ مارا۔ اطلاعات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب رات گئے  وحشی کٹھ پتلی فوجوں نے صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کے حیدرآباد کے علاقے میں مظاہرین […]

کٹھ پتلی فوجوں اور کمانڈوز نے غزنی،  اور کاپیسا صوبوں میں مظاہرین اور شہری آبادی پر فائرنگ کی، جبکہ صوبہ خوست میں مدرسے پر چھاپہ مارا۔

اطلاعات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب رات گئے  وحشی کٹھ پتلی فوجوں نے صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کے حیدرآباد کے علاقے میں مظاہرین کے خیموں پر اندھادھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 احتجاجی شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

واضح رہےکہ گذشتہ روز سے جنگجوؤں کی وحشت کے خلاف غزنی شہر میں مظاہرین کا پرامن احتجاج جاری ہے اور قاتلوں کی گرفتار اور انہیں سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق منگل کے روز مغرب کے وقت صوبہ کاپیسا ضلع نجرآب کے برکت خیل کے علاقے پر کٹھ پتلی فوجوں نے گولیوں کی بوچھاڑ شروع کردی،جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید جبکہ دو مرد زخمی ہوئے۔

صوبہ خوست سے اطلاع ملی ہےکہ پیر اور منگل کی درمیانی شب خوست شہر کے  روغی گاؤں پر صلیبی کمانڈوز نے مدرسے پر چھاپہ مار کر وحشت و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اساتذہ اور طلبہ پر تشدد کیا، دس موٹرسائیکلوں کو نذرآتش کرنے کے علاوہ دس طلبہ کو بھی حراست میں لیے۔