کابل

ملائیشیا میں امارت اسلامیہ کے سفیر سے اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ کی ملاقات

ملائیشیا میں امارت اسلامیہ کے سفیر سے اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ کی ملاقات

 

کابل( الامارہ ) ملائیشیا میں امارت اسلامیہ کے سفیر نقیب اللہ احمدی سے ملائیشیا کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر تان سری شمس الدین عثمان نے ملاقات کی اور افغانستان میں تعلیمی صورتحال، افغان طلباء کے لیے تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور افغان اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات کے دوران افغان سفیر نے مذکورہ یونیورسٹی میں افغان طلباء کے مسائل بھی یونیورسٹی صدر کے ساتھ شیئر کیے۔
علاوہ ازیں مذکورہ یونیورسٹی کے صدر نے افغان سفیر کو یقین دلایا کہ وہ اس یونیورسٹی میں افغان طلباء کے مسائل حل کریں گے اور معاہدے کے تحت افغان یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کریں گے۔