کابل

موجودہ مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں: جاپان

موجودہ مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں: جاپان

کابل (الامارہ ) افغانستان کے لیے جاپان کی نائب خصوصی نمائندہ میساکو تاکاہاشی نے نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس ستانکزئی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں میساکو تاکاہاشی نے افغانستان میں اقتصادی استحکام، بہترین سیکیورٹی صورتحال اور سیاسی مسائل کے ساتھ صحت، تعلیم، زراعت، اور آبپاشی کے شعبوں میں جاپان کی مدد کا تذکرہ کیا اور مزید کہا کہ؛ جاپان موجودہ مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان میں سرمایہ کاری پر آمادہ ہے۔
نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس ستانکزئی نے جاپان کی مدد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ افغانستان میں بہت سے قدرتی وسائل، خام مال، اور معدنیات کی بہتات ہے ماضی کے مقابلے میں، اب یہاں سرمایہ کے مواقع زیادہ پیدا ہوئے ہیں۔ جاپان سمیت تمام ممالک افغانستان کو سیاسی طور تسلیم ہونے کا انتظار نہ کریں اور کسی بھی شعبے میں اعتماد کے ساتھ سرمایہ کاری کریں۔