میدان،کٹھ پتلی فوجوں پر حملہ، لڑائی، پانچ اہلکار ہلاک

کٹھ پتلی فوجوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ میدان کے نرخ اور چک اضلاع میں حملہ کیا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز 2015-12-18 مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے کے لگ بھک ضلع نرخ کے دہ حیات، دہ مسلم اور شاہ کابل کے علاقوں میں مجاہدین اور کٹھ پتلی فوجوں […]

کٹھ پتلی فوجوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ میدان کے نرخ اور چک اضلاع میں حملہ کیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز 2015-12-18 مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے کے لگ بھک ضلع نرخ کے دہ حیات، دہ مسلم اور شاہ کابل کے علاقوں میں مجاہدین اور کٹھ پتلی فوجوں کے درمیان لڑائی چھڑگئی، جو سہ پہر دو بجے تک جاری رہی، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک جبکہ 5 زخمی اور دیگران نے فرار کی راہ اپنالی۔

ذرائع کے مطابق لڑائی کے دوران دو مجاہدین بھی زخمی ہوئے۔

ضلع چک سے اطلاع ملی ہے کہ جمعہ کے روز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر اڑھائی بجے نورخیل کے علاقے میں گوریلے حملے میں مجاہدین نے ایک فوجی کو قتل کردیا۔