میدان، فوجی مرکز ، چوکیوں اور پولیس اہلکاروں پر حملے

صوبہ میدان کے صدر مقام میدان شہر اور سیدآباد،چک و جلریز اضلاع میں دشمن کے مرکز، چوکیوں اور پولیس اہلکاروں پر حملے ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق سنیچر کے روز مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے کے لگ بھگ ضلع سیدآباد کے سلطان خل کے علاقے میں واقع فوجی مرکز پرمجاہدین نے میزائل داغے، جو […]

صوبہ میدان کے صدر مقام میدان شہر اور سیدآباد،چک و جلریز اضلاع میں دشمن کے مرکز، چوکیوں اور پولیس اہلکاروں پر حملے ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق سنیچر کے روز مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے کے لگ بھگ ضلع سیدآباد کے سلطان خل کے علاقے میں واقع فوجی مرکز پرمجاہدین نے میزائل داغے، جو اہداف پر گریں۔

رپورٹ کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے کے لگ بھگ ضلع چک کے نورخیل کے علاقے میں فوجی چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا۔

دوسری جانب سنیچر کے روز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر ایک بجے کے لگ بھگ میدان شہر کے راشکوہ کے علاقے میں واقع فوجی چوکی پر مجاہدین نے اسی نوعیت کا حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق تینوں حملوں سے دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا، لیکن تفصیل موصول نہ ہوسکا۔

ضلع جلریز سےاطلاع ملی ہےکہ سنیچر کے روز مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے کے لگ بھگ مامکیو کے علاقے میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے میں ایک اہلکار مارا گیا۔