میدان اور بغلان،سیکورٹی فورسز پر حملے،سات ٹینک وگاڑیاں تباہ، 10 ہلاک

عمری آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے میدان اور بغلان صوبوں میں سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا۔ تفصیل کے مطابق سنیچر اور اورتوار کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے کے لگ بھگ  صوبہ میدان کے صدر مقام میدان شہر کے راشکوکے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں دو […]

عمری آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے میدان اور بغلان صوبوں میں سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا۔

تفصیل کے مطابق سنیچر اور اورتوار کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے کے لگ بھگ  صوبہ میدان کے صدر مقام میدان شہر کے راشکوکے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں دو فوجی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔

دوسری جانب اتوار کے روز صبح کے وقت سنگ شاہ کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

اسی طرح  اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے کے لگ بھگ چارقلعہ کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں تین فوجی ٹینک اور ان میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

دریں اثناء اتوار کے روز شام کے وقت شیدان کے علاقے کوٹی عشر کے مقام پر پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے میں چار اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز صبح کے وقت ضلع سیدآباد کے ڈاگ بغری کے علاقے میں فوجی گاڑی مجاہدین کےحملے میں اور چار اہلکار ہلاک ہوئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ عزیزقلعہ ، منگلی، شیرازی بابا، اوتڑیو اور دیگر علاقوں میں مجاہدین نے کٹھ پتلی فوجوں اور جنگجوؤں کی چوکیوں اور گشتی پارٹی پر حملہ کیا، جس میں ایک رینجر گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا۔

ذرائع کے مطابق اتوار کے روز سہ پہر کے وقت ضلع جلریز کے مامکی کے علاقے میں مجاہدین نے کمانڈوز کے کاروان پر اسی نوعیت کا حملہ کیا،جو دشمن کے لیے جانی و مالی نقصانات کا سبب بنا۔

صوبہ بغلان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے کے لگ بھگ ضلع دوشی کے لارخاو کے علاقے میں پولیس اہلکاروں پر مجاہدین کے حملے میں ایک فوجی ٹینک اور ایک رینجر گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ غلاموں کو ہلاکتوں کا سامنا بھی ہوا۔