میدان اور غزنی،فوجی مرکز و پارٹی پر حملے، 3 ہلاک

کٹھ پتلی فوجوں کے مرکز اور گشتی پارٹی پر میدان اور غزنی صوبوں میں حملے اور دھماکے ہوئے۔ اطلاعات کےمطابق پیر کےروز مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے کے لگ بھگ صوبہ میدان ضلع سیدآباد کے ترہ خیل اور نورخیل کے علاقوں میں مجاہدین کے حملوں میں دو فوجی ہلاک جبکہ تیسرا زخمی ہوا۔ […]

کٹھ پتلی فوجوں کے مرکز اور گشتی پارٹی پر میدان اور غزنی صوبوں میں حملے اور دھماکے ہوئے۔

اطلاعات کےمطابق پیر کےروز مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے کے لگ بھگ صوبہ میدان ضلع سیدآباد کے ترہ خیل اور نورخیل کے علاقوں میں مجاہدین کے حملوں میں دو فوجی ہلاک جبکہ تیسرا زخمی ہوا۔

دوسری جانب پیر کےروز مغرب کے وقت سطان خیل کے علاقے میں واقع فوجی مرکز پر مجاہدین نے میزائل داغے، جو اہداف پر گر کر دشمن کے لیے جانی و مالی نقصانات کے سبب بنے۔

ذرائع کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے کے لگ بھگ ضلع چک کے بابا قلعہ کے علاقے میں مجاہدین کےحملے میں ایک رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پیر کےروز دوپہر کے وقت صوبہ غزنی ضلع شلگر کے گنڈہ ایر کے علاقے میں مجاہدین نے پولیس اہلکار کو سنائیپرگن سے مار ڈالا۔