میدان وردگ

میدان وردگ :   انسداد منشیات کے حکام نے 900 کلو گرام سے زائد منشیات نذر آتش کیں۔

میدان وردگ :   انسداد منشیات کے حکام نے 900 کلو گرام سے زائد منشیات نذر آتش کیں۔

 

میدان وردگ پولیس ہیڈ کوارٹر کی اینٹی نارکوٹکس انتظامیہ کی جانب سے 908 کلو گرام سے زائد منشیات جلا دی گئیں

اس موقع پر صوبے کے پولیس سربراہ شیخ محمد شریف حلیمی نے کہا کہ امارت اسلامیہ کی آمد سے صوبے میں منشیات کے استعمال کی شرح میں کمی آئی ہے اور اسے مزید کم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انسداد منشیات کے ڈائریکٹر محمد منیر ابودجانہ نے بتایا کہ یہ تمام منشیات گزشتہ سال پکڑی گئی تھیں جس میں افیون، ہیروئن، چرس اور دیگر منشیات میں استعمال ہونے والے  پودے قبضے میں لے لیے تھے۔