فاریاب

میمنہ میونسپلٹی نے 104 ملین سے زائد افغانی ریونیو اکٹھا کیاہے

میمنہ میونسپلٹی نے 104 ملین سے زائد افغانی ریونیو اکٹھا کیاہے

کابل(بی این اے )
میمنہ میونسپلٹی کے حکام نے گزشتہ ایک سال کے دوران 104 ملین سے زائد افغانی جمع کرنے کی اطلاع دی ہے۔
میمنہ کے میئر ملا گل احمد مبشر نے باختر نیوز کے رپورٹر کو بتایا کہ مذکورہ میونسپلٹی نے گزشتہ ایک سال کے دوران 10 کروڑ 42 لاکھ 99ہزار 979 افغانی ریونیو اکٹھا کرکے سرکاری خزانے کے حوالے کر دیاہے۔
ان کے مطابق اس مرتبہ مذکورہ میونسپلٹی کی آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اس موقع پر ، فاریاب کے متعدد رہائشیوں نے میونسپلٹی کی خدمات اور معاملات کی شفافیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے مذکورہ میونسپلٹی کی جانب سے عوامی منصوبوں کو شروع کرنے کی درخواست کی۔