کابل

نائب وزیراعظم مولوی عبدالسلام حنفی سے اقوام متحدہ کے نائب خصوصی نمائندہ برائے افغانستان کی ملاقات

نائب وزیراعظم مولوی عبدالسلام حنفی سے اقوام متحدہ کے نائب خصوصی نمائندہ برائے افغانستان کی ملاقات

 

کابل ( بی این اے ) نائب وزیراعظم برائے انتظامی امور مولوی عبدالسلام حنفی سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے نائب اندریکا راتوت نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں اندریکا راتوت نے امارت اسلامیہ کی جانب سے ہرات کے زلزلے متاثرین اور مختلف ممالک سے واپس آنے والے مہاجرین میں انسانی امداد کی تقسیم میں تعاون پر امارت اسلامیہ کا شکریہ ادا کیا اور ملک میں مجموعی سیکیورٹی صورتحال، منشیات کی کاشت و سمگلنگ کی روک تھام اور کرپشن کے خاتمے پر امارت اسلامیہ افغانستان کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ افغانوں کے لیے عالمی برادری کی امداد جاری رہے گی، امارت اسلامیہ کے حکام درخواست ہے کہ وہ مستحق افغانوں تک یہ امداد پہنچانے میں تعاون کریں۔

اندریکا راتوت نےکہا کہ پڑوسی ممالک کی طرف سے پناہ گزینوں کو جبری بے دخل کرنا بین الاقوامی امیگریشن قوانین کے خلاف ہے۔

دریں اثناء نائب وزیراعظم نے افغانوں کے ساتھ عالمی برادری کے تعاون کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پڑوسی ممالک سے افغان پناہ گزینوں کو زبردستی نکالنے کا سلسلہ تمام اصولوں کے خلاف ہے اور امارت اسلامیہ کے عہدیداران مستحق افراد تک انسانی امداد کی فراہمی کے عمل میں بین الاقوامی اداروں اور امدادی تنظیموں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔