کابل

نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور سے برطانوی ناظم الامور رابرٹ چارٹرن ڈکسن کی ملاقات

نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور سے برطانوی ناظم الامور رابرٹ چارٹرن ڈکسن کی ملاقات

کابل(بی این اے )
نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر سے گزشتہ روز افغانستان کے لیے برطانوی ناظم الامور رابرٹ چارٹرن ڈکسن نے ملاقات کی۔
مولوی عبدالکبیر نے افغانستان اور انگلینڈ کے تعلقات کو دوستانہ قرار دیا اور مزید کہا کہ امارت اسلامیہ دنیا کے ساتھ اور خاص طور پر انگلینڈ کے ساتھ مثبت تعامل کے بنیاد پر اچھے تعلقات کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ کو افغانستان کا ایک مثبت امیج دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور امارت اسلامیہ کے ساتھ روابط ومفاہمت کرنی چاہیے۔
اس ملاقات میں برطانوی ناظم الامور نے کہا کہ ان کا ملک افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کا حامی ہےاور اسی لیے وہ افغانستان کے تعلقات اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ روابط و مفاہمت کے میدان میں کوششیں کر رہے ہیں۔
ان کے بقول افغانستان کے ساتھ دنیا کی مفاہمت کے لیے مسلسل سیاسی ڈائیلاگ اور سفارتی رابطوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک افغانستان کو دنیا سے جوڑنا اور ان کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔