کابل

نائب وزیر خارجہ سے افغانستان میں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات

نائب وزیر خارجہ سے افغانستان میں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات

 

کابل ( بی این اے ) امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس ستانکزئی سے افغانستان میں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کی سربراہ کترینا رٹز نے ملاقات کی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے کہا کہ کترینا رٹز نے افغانستان میں بین الاقوامی کمیٹی آف ریڈ کراس کی طویل مدتی پیش رفت کے ساتھ ساتھ بارودیسرنگوںکی صفائی، خوراک، ادویات، پانی کی فراہمی اور صحت کی خدمات کی فراہمی کا ذکر کیا۔ انہوں نے ان خدمات کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت بھی لوگوں کے استعداد کار میں اضافے اور تربیت کے شعبے میں کئی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جو کہ حکومت کی مکمل ہم آہنگی کے ساتھ جاری ہیں۔

عبدالقہار بلخی کے مطابق : شیر محمد عباس ستانکزئی نے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کی مدد کو طویل المدتی اور تاریخی قرار دیا اور مشکل حالات میں افغانوں کے ساتھ جامع مدد اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے وزارت خارجہ کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کی انسانی سرگرمیوں کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔