کابل

نائب وزیر زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک سے کابل میں ایران کے نائب سفیر کی ملاقات

نائب وزیر زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک سے کابل میں ایران کے نائب سفیر کی ملاقات

 

کابل ( بی این اے ) نائب وزیر زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک مولوی صدر اعظم عثمانی سے کابل میں ایران کے نائب سفیر غلام رضا نجاری اور سفارتخانے کے اقتصادی شعبے کے سربراہ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں مولوی صدر اعظم عثمانی نے کہا کہ ایران کے پاس زراعت کے شعبے میں ماہرین اور کافی تجربہ ہے۔ افغانستان میں منشیات کی پیداوار اور کاشت سے متاثر ہونے والے ممالک کو متبادل کاشت کے میدان میں کسانوں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

اسی دوران ایران کے نائب سفیر غلام رضا نجاری نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا: ” ایران پہلا ملک تھا جس نے افغانستان میں پوست کی کاشت بند ہونے کا خیرمقدم کیا اور آپ کے ساتھ ہمیشہ تعاون کرتا رہا ہے۔”

یہ ملاقات ایران کے نائب وزیر زراعت کی سربراہی میں ایک وفد کے ممکنہ دورہ افغانستان کے بارے میں منعقد ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ یہ وفد افغانستان آئے گا اور وزارت زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے حکام سے زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبوں تحقیقی گفتگو کرے گا۔