ننگرہار، قندوز بلخ اور غزنی،چار کمانڈروں سمیت 18 ہلاک و زخمی

سیکورٹی فورسز کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ننگرہار، قندوز، بلخ اور غزنی صوبوں میں نشانہ بنایا۔ تفصیل کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب صوبہ ننگرہار ضلع غنی خیل کے مرکز کے قریب پولیس چوکی پر ہونے والے حملے میں کمانڈر سمیت تین اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق پیر کےروز دوپہر […]

سیکورٹی فورسز کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ننگرہار، قندوز، بلخ اور غزنی صوبوں میں نشانہ بنایا۔

تفصیل کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب صوبہ ننگرہار ضلع غنی خیل کے مرکز کے قریب پولیس چوکی پر ہونے والے حملے میں کمانڈر سمیت تین اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پیر کےروز دوپہر کے وقت صوبہ قندوز ضلع امام صاحب کے پیش کپہ کے علاقے میں مجاہدین نے جنگجو کمانڈر قادر کو محافظ سمیت قتل کردیا اور ان کے اسلحے کو غنیمت کرلی۔

دوسری جانب پیرکےروز صبح کے وقت صوبہ بلخ کے صدر مقام مزارشریف شہر کے حلقہ نمبر9 کے مربوطہ نوشاد روڈ پر مجاہدین نے فوجی آفسر عبداللہ کو تین محافظوں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا۔

صوبہ غزنی سے آمدہ رپورٹ کے مطابق پیر کےروز دوپہر سے قبل غزنی شہر کے کابلو دامان کے علاقے میں بم دھماکہ سے پولیس گاڑی تباہ اور اس میں سوار کمانڈر سمیع سمیت چار اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

اسی طرح پیر کےروز سہ پہر کے وقت ضلع آب بند کے اچو کے علاقے میں بم دھماکہ سے دو فوجی ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق پیر کےروز دوپہر کے وقت ضلع گیلان کے چیرلی کے علاقے میں پولیس پارٹی پر ہونے والے حملے میں محمدجمعہ نامی اہلکار ہلاک ہوا۔