ننگرہار

ننگرہار؛ جلال آباد شہر میں 20 ٹیموں کے درمیان والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز

ننگرہار؛ جلال آباد شہر میں 20 ٹیموں کے درمیان والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز

کابل(الامارہ)
صوبہ ننگرہار کے فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے والی بال فیڈریشن کی طرف سے مذکورہ صوبے میں پہلی بار مرکز اور ضلع کی سطح پر 20 ٹیموں کے درمیان رمضان جام کے نام سے نائٹ والی بال ٹورنامنٹ شروع ہو گیا ہے۔
اس ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سرہ رود اور چپرہار ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس کے نتیجے میں چپر ہار ٹیم نے حریف سرہ رود ٹیم کو 1/2 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
ان مقابلوں کا مقصد غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کا پیغام دینا ہے جو کہ 15 دن تک جاری رہیں گے۔