ننگرہارو لوگر،پولیس آفسر و جنگجو کمانڈر سمیت 5 ہلاک

  پولیس اہلکاروں اور مقامی جنگجوؤں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ننگرہار و لوگر صوبوں میں حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق سنیچر کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ ننگرہار ضلع غنی خیل کے مارکوہ بازار کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار دو اہلکار شدید زخمی ہوا۔ […]

 

پولیس اہلکاروں اور مقامی جنگجوؤں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ننگرہار و لوگر صوبوں میں حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق سنیچر کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ ننگرہار ضلع غنی خیل کے مارکوہ بازار کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار دو اہلکار شدید زخمی ہوا۔

دوسری جانب سنیچر کےروز مغرب کے وقت ضلع شیرزاد کے مرکز پر مجاہدین نے میزائل داغے اور ساتھ ہی بھاری ہتھیاروں سے بھی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا۔

اسی طرح سنیچر کےروز سہ پہر کے وقت ضلع بٹی کوٹ کے فارم چار کے علاقے میں بم دھماکہ سے جنگجوؤں کی رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار جنگجو کمانڈر فریدون سمیت چار اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سنیچر کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ لوگر ضلع محمدآغہ کے وغجان بازار کے علاقے میں مجاہدین نے پولیس آفسر محمدسالم کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔