ننگرہار اور فاریاب میں جھڑپیں،دو کمانڈروں سمیت 23 ہلاک و زخمی

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے فاریاب اور ننگرہار صوبوں میں کٹھ پتلی دشمن پر حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق سنیچر اور  اتوار کی درمیانی شب صوبہ ننگرہار ضلع غنی خیل کے نہرنمبر26 کے علاقے میں واقع فوجی چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا اور ساتھ ہی تازہ دم اہلکاروں کو مجاہدین نے نشانہ بنایا اور […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے فاریاب اور ننگرہار صوبوں میں کٹھ پتلی دشمن پر حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق سنیچر اور  اتوار کی درمیانی شب صوبہ ننگرہار ضلع غنی خیل کے نہرنمبر26 کے علاقے میں واقع فوجی چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا اور ساتھ ہی تازہ دم اہلکاروں کو مجاہدین نے نشانہ بنایا اور اس دوران لڑائی میں شدت آئی، جس کے نتیجے میں ایک فوجی ٹینک اور ایک رینجر گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ 8 سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق لڑائی کے دوران دو مجاہدین بھی شہید ہوئے۔ تقبلہمااللہ

صوبہ فاریاب سے موصولہ رپورٹ کے مطابق دو دن سے ضلع گرزیوان کے گل تپہ اور آنتن کے علاقوں میں مجاہدین اور کٹھ پتلی فوجوں کے درمیان چھڑنے والی لڑائی اطلاع آنے تک جاری ہے، جس میں اب تک کمانڈر عبدالرحمن سمیت 3 اہلکار ہلاک جبکہ کمانڈر عبیداللہ کے ہمراہ 9 زخمی ہونے کے علاوہ ایک فوجی ٹینک اور ایک رینجر گاڑی بھی تباہ ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لڑائی کے دوران ایک مجاہد شہید جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔ تقبلہ اللہ