ننگرہار میں ” میڈیا کا اثر ورسوخ اور نوجوانوں کی ذمہ داریاں” کے عنوان سے تقریب منعقد ہوئی

ننگرہار میں ” میڈیا کا اثر ورسوخ اور نوجوانوں کی ذمہ داریاں” کے عنوان سے تقریب منعقد ہوئی ۔ ننگرہار میں صوبے کے فزیکل ٹریننگ اینڈ اولمپک ڈیپارٹمنٹ میں “میڈیا کا اثر و رسوخ اور نوجوانوں کی ذمہ داری” کے عنوان سے ایک تقریب منعقد ہوئی ، جس میں نوجوانوں کو ان کی ذمہ داریوں […]

ننگرہار میں ” میڈیا کا اثر ورسوخ اور نوجوانوں کی ذمہ داریاں” کے عنوان سے تقریب منعقد ہوئی ۔

ننگرہار میں صوبے کے فزیکل ٹریننگ اینڈ اولمپک ڈیپارٹمنٹ میں “میڈیا کا اثر و رسوخ اور نوجوانوں کی ذمہ داری” کے عنوان سے ایک تقریب منعقد ہوئی ، جس میں نوجوانوں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا۔ تقریب سے ننگرہار کے فزیکل ٹریننگ اینڈ اولمپک کے سربراہ عبدالسلام وزیروال، ہائیر ایجوکیشن کے سیکرٹری ڈاکٹر لطف اللہ خیر خواہ نوجوانوں کی ذمے داریوں،میڈیا کے کردار اور قومی مفاد پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔ نوجوانوں سے کہا گیا کہ وہ ملک میں اتحاد، استحکام، آگاہی اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے میڈیا بالخصوص سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
ملاقات کے دوران عبداللہ تیزاب اور ھمراز نے نظمیں بھی سنائیں۔ آخر میں مولوی زین الدین مظہری کی دعا پر جلسے کا اختتام ہوا۔