ننگرہار

ننگرہار میں ٹیب بال کرکٹ مقابلے اختتام پذیر

ننگرہار میں ٹیب بال کرکٹ مقابلے اختتام پذیر

کابل(بی این اے )
صوبہ ننگرہار کے محکمہ فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے شنواری سپورٹس انتظامیہ کی طرف سے ضلع نازیانو میں نوجوانوں کے اتحاد کے نام پر ٹیبال کرکٹ مقابلے باچا سٹار ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے ۔
ان مقابلوں کا فائنل باچا سٹار اور لنڈی ایلون سٹار ٹیموں کے درمیان ہوا جوکہ پاچا سٹار ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی حریف ٹیم کو دس اوورز میں 128 رنز کا ہدف دیا ، جبکہ حریف ٹیم مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پاچا سٹار ٹیم نے 17 رنز کے فرق سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔
واضح رہے کہ یہ مقابلے نظام کی حمایت اور نوجوانوں کو متحد کرنے کے مقصد سے منعقد کیے گئے تھے۔