ننگرہار

ننگرہار میں ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل نارتھ لائنز کی ٹیم نے جیت لیا۔

ننگرہار میں ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل نارتھ لائنز کی ٹیم نے جیت لیا۔

 

ننگرہار ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل ٹریننگ اینڈ اسپورٹس کے تعاون سے وزیر محمد گل خان اسٹیڈیم میں شروع ہونے والا افغانستان کا پہلا آفیشل ٹیپ بال ٹورنامنٹ نارتھ لائنز کی ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

بلیو ٹائیگرز اور نارتھ لائنز کی ٹیموں نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی تھی۔
نارتھ لائنز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔
بلیو ٹائیگر ٹیم نے مقررہ دس اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 84 رنز کا ہدف دیا۔ نارتھ لائنز کی ٹیم نے ہدف آٹھویں اوور میں صرف ایک کھلاڑی کے نقصان پر پورا کر کے ٹورنامنٹ کی چیمپئن بن گئی۔