ننگرہار و لوگر، امریکی درندگی،دس گرفتار، مسجد تباہ

جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے ننگرہار اور لوگر صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب رات گئے جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے صوبہ ننگرہار ضلع مہمنددرہ کے ہزار ناؤ کے علاقے پر شب خون مارا اور وحشت و بربریت کا […]

جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے ننگرہار اور لوگر صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب رات گئے جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے صوبہ ننگرہار ضلع مہمنددرہ کے ہزار ناؤ کے علاقے پر شب خون مارا اور وحشت و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھروں کے دروازوں کو تباہ ، تلاشی کا عمل شروع کیا اور اس دوران عوام کی موٹرسائیکلوں کو نذرآتش کرنے کے علاوہ چار افراد کو بھی حراست میں لیے۔

دریں اثناء ضلع بٹی کوٹ کے نواقل کے علاقے پر صلیبی و کٹھ پتلی فوجوں نے ہلہ بول دیا،لوٹ مار کی، موٹر سائیکلوں کو نذرآتش،ایک شہری کو نہایت وحشت سے شہید جبکہ 6 افراد کو حراست میں لیے۔

دوسری جانب کٹھ پتلی وحشی درندوں نے صوبہ لوگر ضلع چرخ کے دشت کے علاقے پر چھاپہ مارا،  عوام پر تشدد کرتے ہوئے گھروں کی تلاشی لی اور میربرکت آغا نامی مسجد کو بموں سے تباہ کردیا۔

اناللہ وانآ الیہ راجعون