فراہ

نیشنل سٹینڈرڈ اتھارٹی نے غیر معیاری تیل کے 22 ٹینکرز ایران کو واپس کر دیے

نیشنل سٹینڈرڈ اتھارٹی نے غیر معیاری تیل کے 22 ٹینکرز ایران کو واپس کر دیے

 

کابل ( بی این اے ) نیشنل سٹینڈرڈ اتھارٹی نے غیر معیاری تیل کے 22 ٹینکرز ایران کو واپس کیے ہیں۔
نیشنل سٹینڈرڈ اتھارٹی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ مذکورہ 22 ٹینکرز میں غیر معیاری تیل ایران سے درآمد کیا جارہا تھا، جسے شیخ ابو نصر فراہی پورٹ کے ذریعے ایران کو واپس بھیج دیا گیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حال ہی میں نیشنل اسٹینڈرڈز اتھارٹی نے کم معیار کے تیل کی درآمد کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔
یاد رہے کہ مذکورہ ادارے نے امارت اسلامیہ کی حاکمیت کے بعد سے کم معیار کی پٹرولیم مصنوعات کے سیکڑوں ٹینکرز متعلقہ ممالک کو واپس کیے ہیں۔