کابل

نیشنل پروکیورمنٹ کمیشن کی 10 ارب افغانی کے 24 منصوبوں کی منظوری۔

نیشنل پروکیورمنٹ کمیشن کی 10 ارب افغانی کے 24 منصوبوں کی منظوری۔

رپورٹ (الامارہ اردو )
نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبد الغنی برادر اخند کی سربراہی میں نیشنل پروکیورمنٹ کمیشن کا اجلاس آج 9 جنوری 2024 کو منعقد ہوا۔
نیشنل پروکیورمنٹ کمیشن کے اجلاس میں منظوری کے لیے 27 پروجیکٹس پیش کیے گئے جن میں سے 24 پروجیکٹس کی منظوری دے دی گئی اور 3 پروجیکٹس کے معاہدوں کا جائزہ لینے کی ذمہ داری محکمہ نیشنل پروکیورمنٹ اور متعلقہ وزارتوں کو دی گئی۔ تاکہ وہ ان معاہدوں کا جامع انداز میں جائزہ لیں اور اس کی رپورٹ نیشنل پروکیورمنٹ کمیشن کو پیش کرے۔ منظور شدہ پروجیکٹس دفاع، داخلہ امور، پبلک ورکس، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، صحت عامہ، پانی اور توانائی، افغانستان الیکٹرسٹی کمپنی اور کابل میونسپلٹی سے متعلق ہیں، جن کی کل مالیت تقریباً 10 ارب افغانی ہے۔
منظور شدہ منصوبوں میں پارندہ پنجشیر مائیکرو ہائیڈل پاور ڈیم کی تعمیر، صوبہ زابل میں توری ڈیم کی تکمیل، کابل شہر میں بعض اہم شاہراہوں کی تعمیر، مختلف صوبوں میں شہریوں کو بجلی کی فراہمی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دور دراز علاقوں میں شہریوں کو اعلیٰ معیاری اور تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی بھی شامل ہیں جن سے ہزاروں شہریوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔