کابل

وزارت داخلہ مسلح مجاہدین کو ہتھیار لائسنس جاری کرے گی۔

وزارت داخلہ مسلح مجاہدین کو ہتھیار لائسنس جاری کرے گی۔

کابل (بی این اے) وزارت داخلہ نے سول اور فوجی محکموں کے تمام ملازمین اور مجاہدین سے کہا ہے کہ جن کے پاس اسلحہ ہے وہ وزارت داخلہ کے متعلقہ محکمہ سے اسلحہ لائسنس حاصل کریں۔
ایک بیان میں وزارت داخلہ نے کہا کہ غیر ذمہ دار مسلح افراد اور موقع پرست عناصر کی پہچان، ملکی سطح پر سول آدمی اور مجاہدین کے درمیان امتیاز اور آپریشنل حفاظتی اقدامات کی بہتری کے لیے امارت اسلامیہ کے عسکری محکمے کے مجاہدین کو لائسنس کے حصول کا پابند بنایا جارہا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کے اہل کار آج ہی سے فارم حاصل کرنے اور ہتھیاروں کے لائنسنس کے حصول کے لیے مرکز میں وزارت داخلہ کے شعبہ عوامی خدمات سے رجوع کریں جبکہ صوبوں میں پولیس ہیڈ کوارٹر کی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔
اعلامیہ میں فارم کے حصول اور اس کے طریقہ کار کی مدت ایک ماہ مقرر کی گئی ہے۔ مذکورہ آخری تاریخ کے بعد کوئی شکایت نہیں سنی جائے گی۔