کابل

وزیر حج و اوقاف کا تاشقند کے دینی و مذہبی مراکز کا دورہ

وزیر حج و اوقاف کا تاشقند کے دینی و مذہبی مراکز کا دورہ

 

کابل( بی این اے ) امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر حج و اوقاف شیخ الحدیث ڈاکٹر مولوی نور محمد ثاقب اور علماء کے وفد نے ازبکستان کے دورے کے دوران دارالحکومت تاشقند کے دینی و اسلامی مراکز کا دورہ کیا۔

وزارت حج و اوقاف کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیر حج نے آج تاشقند شہر میں مدرسہ امام بخاری اور تعلیمی مرکز، کتابوں کی نمائش اور لائبریری کے دورے سمیت اس مدرسہ کے تدریسی عمل، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانے میں لکھے گئے قرآن و مصحف کی نمائش اور شہر کے کئی دینی اداروں کا دورہ کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مذکورہ وفد نے تاشقند میں واقع اسلام آباد جامع مسجد میں نماز تراویح بھی ادا کی۔

یاد رہے کہ ازبکستان کے دورے کے دوران وزیر حج و اوقاف نے ازبکستان کے مفتی اعظم سے ملاقات بھی کی۔