کابل

وزیر خارجہ سے افغانستان میں اطالوی سفیر کی ملاقات

وزیر خارجہ سے افغانستان میں اطالوی سفیر کی ملاقات

 

کابل( بی این اے ) وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے آج ان کے دفتر میں افغانستان میں اطالوی سفیر مسز نتالیہ کینٹیوالا اور اٹلی کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان جان فرانکو پیٹروزیلا نے ملاقات کی۔
ملاقات میں فریقین نے حالیہ دوحہ اجلاس اور اقوام متحدہ کے دائرہ کار میں افغانستان کے بارے میں ہونے والی اجلاسوں کے علاوہ، مغربی ممالک کے ساتھ امارت اسلامیہ کے دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعلقات کے فروغ اور افغانستان کے لیے اٹلی کی امداد کے بارے میں بات چیت کی۔
اطالوی سفیر نے کابل میں اطالوی سفارت خانے کی سرگرمیوں کو وسعت دینے کی کوششوں کا بھی ذکر کیا اور مزید کہا کہ اٹلی افغانستان کے عوام کے لیے انسانی امداد کے علاوہ اقتصادی شعبوں میں عالمی بینک اور اس کے شراکت داروں اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ جو افغانستان کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔
اس کے ساتھ ہی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں کہا کہ امارت اسلامیہ دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ مثبت تعلقات چاہتی ہے اور تمام ممالک کے لیے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک بھی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح امارت اسلامیہ کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں اور افغانستان کے مسائل پر گفتگو کر سکتے ہیں۔
امارت اسلامیہ کسی بھی اس سرگرمی کا خیرمقدم کرتی ہے جس سے افغانستان کے عوام کی خوشحالی جڑی ہو۔