کابل

وزیر خارجہ سے کابل میں چینی سفیر کی ملاقات

وزیر خارجہ سے کابل میں چینی سفیر کی ملاقات

کابل(الامارہ) وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے کابل میں چینی سفیر ژاؤ شینگ نے ملاقات کی ۔
اس ملاقات میں افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا کہ افغانستان کو اب جنگ زده ملک کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے. اس بنیاد پر افغانستان کے لیے اضافی خصوصی نمائندے مقرر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
مولوی امیر خان متقی نے افغانستان اور چین کے تعلقات کو مثبت قرار دیا اور علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں میں چین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں کابل میں چینی سفیر نے کہا کہ چین افغانستان کے ساتھ ایسی طویل المدتی شراکت داری جاری رکھنا چاہتا ہے جس میں دونوں ممالک کے مفادات محفوظ ہوں۔